بھٹکل 3 دسمبر (ایس او نیوز) ہوناور سے ایک مریض کو مینگلور لے جانے کے دوران ایمبولینس گائے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مریض تو محفوظ رہ گیا، البتہ ایمبولینس کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثہ سنیچر دیر رات قریب پاونے بارہ بجے پٹرول پمپ کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔
بھٹکل مولانا عبدالباری ٹرسٹ کی یہ ایمبولینس ہوناور سے ایک مریض کو مینگلور لے جا رہی تھی جس کے دوران بھٹکل نیشنل ہائی وے پر اچانک ایک گائے دوڑتی ہوئی آگئی اور تیز رفتار ایمبولینس گائے سے ٹکرا گئی۔
بتایا گیا ہے کہ گائے کو ٹکر لگنے کے بعد گائے وہاں سے بھاگ گئی ۔البتہ ایمبولینس کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ تو اچھا ہوا کہ ایمبولینس پر سوار مریض اور اس کے رشتہ دار سمیت ایمبولینس ڈرائیور بھی بال بال محفوظ رہ گئے۔ بعد میں ایمبولینس پر سوار مریض کو دوسری ایمبولینس کے ذریعے مینگلور روانہ کیا گیا۔